وفاقی و صوبائی حکومت سیلاب زدگان کو ریلیف فراہم کرنے میں ناکام ہوچکیں، نیشنل پارٹی

کوئٹہ (انتخاب نیوز) نیشنل پارٹی کے صوبائی جنرل سیکرٹری خیر بخش بلوچ نے جاری بیان میں کہاکہ بلوچستان بارش اور سیلابی ریلوں کی بدولت بدترین مشکلات کا شکار ہے۔لاکھوں گھرانے شدید طور پر متاثر ہوچکے ہیں۔سینکڑوں افراد زندگی کی بازی ہار گئے ہیں۔ہزاروں مال مویشی ہلاک ہوچکے ہیں لاکھوں ایکڑ زرعی اراضیات تباہ ہوگئے ہیں۔ وفاقی و صوبائی حکومت تو ریلیف فراہم کرنے میں مکمل ناکام ہوچکے ہیں لیکن افسوس ہی کہ ہمیشہ کی طرع ملکی میڈیا نے بھی خاموشی کا روزہ رکھ لیا ہے۔جو مکمل طور پر قابل مذمت ہے۔بیان میں کہا گیا کہ پورے بلوچستان بارشوں و سیلابی صورتحال سے دوچار ہیں لیکن حکومت اور اراکین اسمبلی ریلیف کے عمل میں بھی کرپشن میں مصروف عمل ہیں ریلیف کے سامان کو غبن کرنے اور اقربا پروری کی زینت چڑھا جارہا ہے۔انہوں نے کہا کہ پی ڈی ایم اے اپنے کردار سے نھبانے قاصر ہیں وہ بھی وزرا و اراکین اسمبلی کے رحم وکرم پر ہیں۔جو منفی و قابل مذمت اقدام ہے۔بیان میں کہا گیا کہ میڈیا تو بلوچستان میں نوجوانوں کو جبری طور لاپتہ کرنے،قانون نافذ کرنے والے اداروں کی طرف سے ظلم وستم وفاق کی جانب سے بلوچستان کی وسائل پر قبضہ کرنے ۔ لاپتہ افراد کی مسخ شدہ لاشیں پھینکنے کے حوالے سے تو خاموش رہتا ہے لیکن حالیہ تباہ کن بارشوں میں قیمتی جانوں کے نقصان سمیت دیگر مشکلات کو بھی نظر انداز کررہی ہیں۔جو ملکی میڈیا کی بلوچستان کی ساتھ ناانصافی کی انتہا ہے۔انہوں نے کہا کہ وفاقی و بلوچستان حکومت اپنی زمہ داریاں نبھائے اور بلوچستان کے عوام کو ریلیف فراہم کرنے تیز کردار ادا کریں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں