حکومت کا محرم الحرام میں نگرانی کے لئے کنٹرول روم قائم کرنے کا فیصلہ

اسلام آباد(انتخاب نیوز)وفاقی حکومت کی جانب سے حرم الحرام میں نگرانی کے لیے کنٹرول روم قائم کرنے کا فیصلہ کیا گیا ۔سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر اپنے ایک بیان میں وفاقی وزیر داخلہ رانا ثنا اللہ نے محرم الحرام کی سکیورٹی کے متعلق بات کرتے ہوئے کہا کہ ماہ محرم میں جلوسوں اور مجالس کو فول پروف سکیورٹی فراہم کرنے کے لئے خصوصی سکیورٹی ٹیمیں تشکیل دی جائیں گی۔انہوں نے کہا کہ محرم الحرام میں نگرانی کے لیے کنٹرول روم قائم کرنے کا فیصلہ کیا گیا۔انہوں نے کہا کہ مذہبی منافرت کو روکنے کے لیے آن لائن پلیٹ فارمز کی کڑی نگرانی کی جائے گی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں