بلوچستا ن کے غیور لوگ بھارتی سازشوں کو اس کے منہ پر ماریں گے، مجلس علماء پاکستان

کوئٹہ (انتخاب نیوز) مرکزی رویت ہلال کمیٹی کے چیئرمین سفیر امن مولانا سید محمد الخبیر آزاد خطیب وامام بادشاہی مسجد لاہور کی زیر صدارت اور مجلس علماء پاکستان کے زیر اہتمام پریس کلب کوئٹہ میں پیغام پاکستان اتحاد امت کانفرنس کا انعقاد کیا گیا ہم ایک متحد قوم بن کر ہی دشمن کو شکست دے سکتے ہیں دشمن طاقتیں ہمیں لڑاکر انتشار پیدا کرکے کمزور کرنا چاہتی ہے ان کا مقصد اپنے ناپاک ایجنڈے اور سازوں کو کامیاب کرنا ہے جوکہ ہم کامیاب نہیں ہونے دیں گے ہمیں چاہیے کہ ہم اسلام کے پیغام اخوت،محبت رواداری اور اتحاد کو سامنے رکھیں مولانا سید محمد عبدالخبیر آزاد نے خطا ب کرتے ہوئے کہا کہ اتحاد وحدت ہمارا دینی اور یمانی سرمایہ ہے ہم سب مسلمان ہیں اور ایک ہی کلمہ پڑھتے ہیں پاکستان کلمہ طیبہ کی بنیاد پر ہی حاصل کیا گیا تھا آج پاکستان کو پہلے سے زیادہ اتحاد اوستحکام اور بین المسالک وبین المذاہب ہم آہنگی کی ضرورت ہے ہم نے اپنے اتحاد اور داخلی استحکام کے ذریعے دشمن کو شکست دینی ہے میں اس موقع پر علماء کرام کی خدمت میں گزارش کرنا چاہتا ہوں کہ آپ محرم الحرام میں خصوصی طور پر دشمن کی سازشوں پرنظر رکھیں انتشار اور عدم استحکام کی ہر سازش کو اپنے اتحاد اور یکجہتی کے ذریعے ناکام بنادیں اسلام کا پیغام بھی ہم سب کو متحد رکھنے کا ہے میں آپ کی محبت اور خلوص کا شکریہ ادا کرتا ہوں میں نے دیکھا ہے کہ بلوچستان کے لوگ مثالی خلوص اور محبت اپنے دلوں میں رکھتے ہیں بلوچستان کے عوام غیور ایماندار اور محب وطن ہے اور انشاء اللہ پیغام پاکستان،پاکستان کا وہ عظیم بیانیہ ہے جس کو ہم ہر گھر کی آواز بنادیں گے پیغام پاکستان کی روشنی میں جوضابطہ اخلاق تیار کیا گیا ہے اس کو عام کرنا ہم سب کی مشترکہ ذمہ داری ہے اور پیغام پاکستان کے فروغ کیلئے علماء کرام ممبر ومحراب سے آگاہی کو پیدا کریں حضرات صحابہ کرام ؓ،اہل بیت اطہارؓ کی عزت وتکریم ہماری عقدت کا محور ہے محرم الحرام میں قیام امن کیلئے اتحاد بین المسلمین کا مظاہرہ کیا جائے جوکہ وقت کی ضرورت ہے افواج پاکستان اور سیکورٹی اداروں نے بے مثال قربانیاں دے کر ملک کے دفاع کو مضبوط بنایا ہے اور پوری قوم کی دعائیں ہمارے بہادر مسلح افواج کے ساتھ ہیں کانفرنس میں تمام مسالک کے جید علماء ومشائخ عظام شریک ہوئے جس میں مقررین نے پیغام پاکستان واتحاد امت کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ملکی سلامتی کیلئے علماء ہر قربانی دیں گے دشمن کو کامیاب نہیں ہونے دیں گے اور انہوں نے کہا کہ پاکستان میں بھارت اور مودی کا ناپاک ایجنڈہ کامیاب نہیں ہونے دیں گے اور ہم نے پہلے بھی انڈیا کی سازشوں کو ناکام بنایا ہے مقررین نے کہا کہ انڈیا یہ سن لے بلوچستا ن کے لوگ غیور اور محب وطن ہیں انڈیا کی سازشوں کو انڈیا کے منہ پر ماریں گے حب الوطنی کے تمام تقاضے پورے کریں گے اگر جان کا نظرانہ دینا پڑے تو بھی ہرگز پیچھے نہیں ہٹیں گے مولانا انوار الحق حقانی،ڈاکٹر عطاء الرحمن، قاری عبدالرشید، مفتی محمد احمد خان، مولانا مفتی جان محمد قادری، علامہ سید ہاشم موسی، علامہ قربان علی توسلی، مولانا سید نقیب اللہ آغا، قاری عبدالحفیظ،علامہ شہزاد،مولانا سید عتیق الرحمن شاہ، مفتی مہراللہ، سید حبیب اللہ چشتی، مولانا عبدالواحد صدیقی، مولانا عبدالمنان، مولانا سید نقیب اللہ آغا، سردار محمد اقبال خلجی، مفتی روز خان، سید شبیر شاہ چشتی، مولانا عبدالمتین طرابلسی، مولانا افتخار الحق، مولانا عبدالرزاق،مولانا عصمت اللہ، نجیب اللہ سلفی، مولانا حز ب اللہ عثمانی، قاری محمد اسماعیل، حافظ عطا اللہ شاہ، مولانا احمد خان، مفتی جان محمد قاسمی، مولانا مختار احمد حبیبی، مولانا اللہ بخش، مفتی سعید، مولانا مفتی احسان الحق، مولانا اویس احمد، مفتی عبدالرزاق، مولانا محمد لعل، مولانا عبدالرشید ہزاروی، پیر خالد سلطان، نورمحمد سومرو، حاجی عدیل، محمود شاہ، ملک سکندر خان،محبوب اللہ شیرانی، حافظ بشارت علی، میاں اجمل عباس ودیگر شریک تھے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں