لاپتہ افراد کی بازیابی کمیشن کی چوتھے روز 14کیسز کی سماعت

کوئٹہ میں لاپتہ افراد کی بازیابی کے حوالے سے کمیشن نے چوتھے روز 14لاپتہ افراد کے کیسز کی سماعت کی،سماعت کے دوران خضدار سے تعلق رکھنے والے ایک لاپتہ شخص کے بازیاب ہونے کی تصدیق ہوگئی،محکمہ داخلہ کے مطابق کوئٹہ کے سول سیکرٹریٹ میں لاپتہ افراد کی بازیابی کے حوالے سے قائم کمیشن بلوچستان ہائی کورٹ کے سابق جج جسٹس ریٹائرڈ فضل الرحمان کی سربراہی میں کیسز کی سماعت کررہا ہے ،،کمیشن نے چوتھے روز چودہ لاپتہ افراد کے کیسز کی سماعت کی،سماعت کے دوران خضدار سے لاپتہ ہونے والے ایک شخص کے بازیاب ہونے کی تصدیق اس کے اہل خانہ نے کردی،کمیشن چار روز کے دوران 60لاپتہ افراد کے کیسز کی سماعت کرچکا ہے،اس دوران تین لاپتہ بازیاب ہوئے جبکہ دو لاپتہ افراد کے کیس لاپتہ کے زمرے میں نہ انے کی بنا پر خارج کئے گئے،لاپتہ افراد کے کمیشن کی سماعت کل چھ مارچ جمعہ کو بھی ہوگی، کل صرف سات لاپتہ افرادکے کیسزسنے جائیں گے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں