سندھ پولیس کا کمانڈو شہیرآفریدی باکسنگ ایشین چمپئن کے ٹائٹل کا دفاع کرنے کیلئے آج بنکاک روانہ ہونگے، بھارتی باکسر سے ٹاکرا ہوگا
کراچی (انتخاب نیوز) سندھ پولیس کا کمانڈو شہیر آفریدی باکسنگ ایشین چمپئن کے ٹائٹل کا دفاع کرنے کیلئے آج بنکاک روانہ ہوں گے۔ شہیر آفریدی کا مقابلہ بھارتی باکسر اسرار عثمانی سے ہوگا، تین اگست کو پاکستان اور بھارتی باکسر باکسنگ رنگ میں آنے سامنے ہوں گے۔ شہیر آفریدی نے کہا کہ سپورٹ کرنے پر سندھ پولیس اور آئی جی سندھ غلام نبی میمن کا مشکور ہوں، انھوں نے کہا کہ وہ جیت کیلئے پرعزم ہیںکیونکہ انھوں نے مقابلے کیلئے تیاری کررکھی ہے، انھوں نے مزید کہا کہ پاکستان اور سندھ پولیس کا نام ایک بار پھر روشن کروں گا۔ واضح رہے کہ آر آر ایف کے کمانڈو شہیر آفریدی نے رواں سال مئی میں تھائی باکسر کو شکست دے کر ٹائٹل اپنے نام کیا تھا۔
Load/Hide Comments


