امریکی امداد کی شرائط پر چین کوشدید تحفظات ہیں،شیخ رشید
راولپنڈی(انتخاب نیوز)عوامی مسلم لیگ کے سربراہ اور سابق وزیر داخلہ شیخ رشید احمد نے کہا ہے کہ چین،دبئی،قطراورسعودیہ نے بھی اس مرتبہ مدد نہیں کی نہ ہی آئی ایم ایف کا بیل آﺅٹ پیکج آیا۔امریکی امداد کی شرائط پر چین کوشدید تحفظات ہیں۔ان خیالات کااظہار شیخ رشید احمد نے اتوار کے روز ٹوئٹر پر جاری اپنے بیان میں کیا۔ شیخ رشید احمد نے کہا کہ90 دن کی بجائے صرف 45دن کے ریزور رہ گئے ہیں،مولانافضل الرحمن کا اور ٹی ٹی پی کا فاٹا مرجرپر ایک ہی موقف ہے۔سیلاب میں مدد کی بجائے کمپنی کی مشہوری کو لوگ خوب سمجھتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ عدم اعتماد کا فیصلہ لندن میں ہوا وہی نوازشریف حکومت چھوڑنے کی باتیں کررہے ہیں،معاشی طور پر ملک جام ہوگیا ہے۔بجلی،گیس کے بل،فکسڈ ٹیکس لوگ نہیں دے سکتے۔ حکومت کی دن رات بے اثر پریس کانفرنسوں کا جمعہ بازار لگا ہوا ہے،مختصرتحریک میں عمران خان چھا گیا ہے حکومت زیرو اور وہ ہیرو بن گیا ۔


