شہر کے مختلف علاقوں میں فائرنگ کے واقعات میں خاتون سمیت 4 افراد زخمی

کراچی (انتخاب نیوز) شہر کے مختلف علاقوں میں ڈکیتی کے دوران مزاحمت اور فائرنگ کے واقعات میں خاتون سمیت چار افراد زخمی ہوگئے، ایک شخص کو خنجر کا وار کرکے زخمی کردیا گیا۔ واقعات کے مطابق ڈاکس کے علاقے ماڑی پور مچھر کالونی وزیر مینشن اسٹیشن پٹری کے قریب فائرنگ سے 20سالہ عمران ولد ابو کلام زخمی ہوگیا۔ سرجانی ٹائون کے علاقے سیکٹر 51Bمیں چنگچی رکشہ کے آخری اسٹاپ کے قریب ڈکیتی کے دوران مزاحمت پر 30سالہ عمران ولد عاشق حسین زخمی ہوگیا۔ ملیر کھوکھرا پار نمبر دو المصطفیٰ اسپتال کے قریب فائرنگ سے 52سالہ مُراد خان ولد فائز محمد زخمی ہوگیا۔ جمشید کوارٹرز کے علاقے جمشید روڈ نمبر تین یادگار فش کے قریب مکان نمبر 151/Aمیں نامعلوم سمت سے آنے والی گولی لگنے سے 35 سالہ کرن زوجہ فیصل زخمی ہوگئی جسے سول اسپتال منتقل کیا گیا۔ علاوہ ازیں پیرآباد کے علاقے اورنگی ٹائون شیر خان آباد میں نانا بریانی کے قریب جھگڑے کے دوران تیز دھار آلے کا وار لگنے سے عبداللہ ولد اسماعیل زخمی ہوگیا جسے عباسی شہید اسپتال منتقل کیا گیا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں