بارشوں اور سیلاب سے تباہی ،وزیر اعظم ایک روزہ دورے پر بلوچستان پہنچ گئے
اسلام آباد(انتخاب نیوز)بلوچستان میں سیلاب نے تباہی مچا دی ، وزیر اعظم شہباز شریف سیلاب سے متاثرہ صوبے کے دورہ کیلئے بلوچستان پہنچ گئے۔ وزیر اعظم قلعہ سیف اللہ ، قلعہ عباللہ اور چمن کا فضائی دورہ بھی کرینگے۔ وزیرِ اعظم خشنوب، میں سیلاب متاثرین کیلئے قائم کردہ خیمہ بستی کا دورہ کریں گے اور میڈیا سے گفتگو بھی کریں گے ، اسکے بعد وزیرِ اعظم چمن میں سیلاب زدہ علاقوں کا دورہ کریں گے اور مقامی لوگوں سے ملاقات کریں گے.وزیر اعظم کے ہمراہ وفاقی وزرائ مریم اورنگزیب ، سردار اسرار ترین ، مولانا عبدالواسع ، نوابزادہ شاہزین بگٹی ، محمد ہاشم ، ایم این اے صلاح الدین ایوبی اور این ڈی ایم اے کے چیئرمین لیفٹیننٹ جنرل اختر نواز ہیں۔خیال رہے کہ بلوچستان میں بارشوں اور سیلابی پانی کے باعث ہر طرف تباہی کا منظر ہے ، 136 افراد جاں بحق ہو چکے ہیں جبکہ پانی سینکڑوں مکانات کو نگل چکا ہے۔


