سیلاب متاثرین کے نقصانات کے ازالے کی ہرممکن کوشش کی جائے گی، یونس عزیز زہری
خضدار (انتخاب نیوز) رکن بلوچستان اسمبلی میر یونس عزیز زہری نے کہاہے کہ یقینا خضدار میں مون سون کی بارش اور سیلاب سے عوام کے گھر املاک اور فصلات کو نقصان پہنچا ہے عوام کی بحالی اورانہیں ریلیف پیکج پہنچانے کے لئے اقدامات کررہے ہیں گزشتہ چند روز کے دوران راشن کے متعدد ٹرکس سامان کے خضدار بھجوادیا ہے اور آج بھی میں پی ڈی ایم اے آفس آکر مزید دو ٹرکس راشن کے بھجوادیا۔ جو متاثر ہ عوام میں تقسیم کیئے جائیں گے۔ قدرتی آفات کو ٹالا نہیں جاسکتا تاہم ا ن کے نقصانا ت کو کم کیا جاسکتا ہے بارش اور سیلاب کے دوران ضلعی انتظامیہ کے آفیسران کو عوام کی بحالی کے لئے مسلسل ہدایات جاری کرتے رہے ہیں جنہوں نے متاثرہ علاقوں کا دورہ کیا ہے اور اس سلسلے میں رپورٹ مرتب کی جارہی ہے ان خیالات کا اظہار انہوں نے ذرائع ابلاغ کے نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ رکن بلوچستان اسمبلی میر یونس عزیز زہری نے کہاہے کہ مصیبت کی اس گھڑی میں عوام کو بالکل بھی تنہا نہیں چھوڑیں گے محدود وسائل کے اندررہتے ہوئے عوام کی خدمت اور ان کی بحالی کا کام جاری رکھیں گے عوام کے گھر اور املاک و فصلات کے ازالے کے لئے ہرممکن کوشش کئیے جائیں گی خضدار سمیت پورے بلوچستان میں بڑے پیمانے کی بارش ہوئی اور سیلاب آیا ہے جس سے لوگوں کی جان ومال کو نقصان پہنچا اور ان کے فصلات سیلاب کی نظر ہوگئے سڑکیں پانی میں بہہ گئیں۔ ان کا کہنا تھاکہ عوام کی ریلیف پیکج کی خاطر متعدد مرتبہ پی ڈی ایم اے آفس کا دورہ کیا اور وہاں سے متعدد ٹرکس راشن اور خیموں کے خضدار روانہ کیاہے آج مذید راشن اور خیموں کے دو ٹرکس علاقہ کے عوام کے لئے بھجوادیا۔ان کا کہنا تھا کہ جن کے گھر اور املاک کو نقصان پہنچا ہے ان کے نقصانات کے لئے ہر ممکن اقدامات کیے جائیں گے انہوں نے کہاکہ عوام کو سیلاب سے جو نقصان پہنچا ہے اس کا احساس ہے عوام کو تنہاء نہیں چھوڑیں گے ہرممکن ان کی مدد کی جائیگی۔


