ایران جوہری ہتھیاروں کا سد باب معاہدے کو لوٹ آئے، امریکہ

نیویارک (مانیٹرنگ ڈیسک)امریکی وزیر ِ خارجہ انتھونی بلنکن نے کہا ہے کہ واشنگٹن اس بات پر یقین رکھتا ہے کہ ایران کی جوہری ہتھیاروں کے پھیلاو کا سدباب معاہدے کو واپسی بہترین راستہ ہے، انتھونی بلنکن نے نیو یارک میں اقوام متحدہ کے مرکزی دفتر میں منعقد ہونے والے جنرل کمیٹی کے اجلاس کے دوران میڈیا کو بریفنگ دیتے ہوئے کہا کہ ہم اس چیز پر اپنے یقین پر اٹل ہیں کہ ایران کے ساتھ جوہری معاہدے پر دو طرفہ طور پر واپسی ، اس معاملے میں آگے بڑھنے اور ہر طرح کے بحران سے گریز کرنا بہترین راستہ ہو گا،بلنکن نے کہا کہ جوہری عدم پھیلاﺅ کے میدان میں، ایران، شمالی کوریا اور اب روس کو مختلف طریقوں سے منظر عام پر آنے والے چیلنجزکا سامنا ہے،انہوں نے روس کے یوکیرین پر حملے کو مثال بناتے ہوئے کہا کہ یہ جنگ دنیا کے چاروں گوشوں میں جوہری اسلحہ کے مالک ہونے یا نہ ہونے کے معاملے میں فیصلے پر سو چ و بیچار کرنے والے ممالک کے ایک بیانک پیغام کی حیثیت رکھتی ہے،امریکی وزیر خارجہ نے کہا کہ یورپی یونین نے مہینوں کی گفت و شنید کی بنیاد پر بہترین سفارشات پیش کی ہیں امریکہ ، اتفاق ہو نے والے معاملات میں آگے بڑھنے کے لیے تیار ہے، لیکن یہ واضح نہیں ہو سکا کہ آیا کہ ایران اس کے لیے تیار ہے یا نہیں،دوسری جانب امریکی انتظامیہ نے 6اداروں کو پابندیوں کی فہرست میں شامل کیا ہے ، جو ایرانی تیل سمیت حکومت ایران کے لیے ایک ذریعہ آمدنی کی حامل پیٹرو کیمیکل مصنوعات سے متعلق غیر قانونی لین دین میں سہولت فراہم کرتے تھے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں