شیرانی کے سیلاب زدہ علاقوں ویٹرنری موبائل اینڈ کیمپ کا انعقاد
شیرانی(انتخاب نیوز)ضلع شیرانی کے سیلاب زدہ علاقوں ویٹرنری موبائل اینڈ کیمپ کا انعقاد سیکرٹری لائیو اسٹاک ڈی جی لائیو اسٹاک کمشنر ژوب ڈویژن ڈی سی شیرانی اور ڈائریکٹر اینمل ہیلتھ کی خصوصی ہدایت پر محکمہ لائیو اسٹاک شیرانی کے جانب سے ڈپٹی ڈائریکٹر محکمہ لائیو اسٹاک اینڈ ڈیری ڈویلپمنٹ ڈاکٹر قطب الدین شیرانی کے نگرانی میں ضلع شیرانی کے تمام سیلاب زدہ علاقوں میں ویٹرنری موبائل ایڈ کیمپ کا سلسلہ مورخہ 5 اگست 2022 سے شروع کر رہے ہیں تاکہ سیلاب زدہ علاقوں میں مال مویشی کو مختلف بیماریوں سے بچایا جاسکے ضلع شیرانی کے مالداروں کو مطلع کیا جاتا ہے کہ وہ اپنے مال مویشی کیمپ میں لاکر ہر قسم کا علاج کروائیں علاو¿ہ ازیں ڈپٹی ڈائریکٹر محکمہ لائیو اسٹاک شیرانی ضلع شیرانی نے حکام بالا کے ہدایت کے مطابق ہنگامی حالات کے پیش نظر تمام سٹاف کی چھٹیاں منسوخ کر دی گئی ہے اور اپنے جائے تعیناتی پر موجود رہنے کی ہدایت کردی گئی ہے شیرانی کے عوام الناس سے اپیل کی جاتی ہے کہ کیمپ کے دوران لائیو اسٹاک کے عملے کے ساتھ تعاون کریں


