بلوچستان یونیورسٹی کی طالبات نے پانی کی عدم دستیابی کیخلاف ہاسٹل کالونی کا گیٹ بند کردیا

کوئٹہ (انتخاب نیوز) بلوچستان یونیورسٹی کے گرلز ہاسٹل کی طالبات نے پانی کی عدم دستیابی کے باعث یونیورسٹی کالونی کا گیٹ احتجاجاً بند کردیا۔ ان کا کہنا ہے کہ کافی عرصے سے مسائل تھے جن کے لیے وہ انتظامیہ سے مسلسل بات کرتے رہے لیکن کوئی بھی ان کی مدد نہیں کرسکا۔ گرلز ہاسٹل میں رہائش پذیر طالبات نے صوبائی حکومت سے مطالبہ کیا کہ کالونی میں پانی کی دستیابی یقینی بناتے ہوئے دیگر تمام بنیادی سہولیات بھی فراہم کی جائیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں