بلوچستان کابینہ نے سیلاب متاثرین کی امداد میں غیر ذمہ داری کا مظاہرہ کیا، جام کمال
اوتھل (انتخاب نیوز) سابق وزیراعلیٰ بلوچستان جام کمال کا اوتھل میں سیلاب سے متاثرہ علاقوں کا دورہ،متاثرین سے ملاقات کی متاثرین نے جام کمال کو سیلاب سے ہونے والے نقصانات اور امدادی سامان کی عدم فراہمی کے حوالے سے انہیں آگاہ کیا،حکومت لسبیلہ کے سیلاب متاثرین کی فوری امداد کرے،سیلاب میں سیاست اور اپنے من پسند لوگوں کو نوازنا باعث افسوس ہے جام کمال کی گفتگو،تفصیلات کے مطابق سابق وزیر اعلیٰ بلوچستان جام کمال خان نے لسبیلہ کے ضلعی ہیڈکوارٹر اوتھل میں حالیہ بارشوں اور سیلاب سے متاثر ہونے والے علاقوں شیدی محلہ،الیاس محلہ،جمالی محلہ،موچی محلہ،جاموٹ کالونی،پیر گوٹھ،ٹٹیاں پل لاکھڑا،اللہ ڈنہ گنگو گوٹھ،انگاریہ گوٹھ،کہنواری،سالاریگ،پیر سوائی گوٹھ کا تفصیلی دورہ کیا جہاں پر انہوں نے سیلاب سے مہندم ہونے والے گھروں کا جائزہ لیا اس موقع پر متاثرین نے جام کمال سے امدادی سامان کی عدم فراہمی کے حوالے سے شکایات کے انبار لگادیئے اس موقع پر جام کمال نے گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ ضلعی انتظامیہ نے غیر ذمہ داری کا مظاہرہ کرتے ہوئے اپنے فرائض میں مکمل طور پر کوتاہی برتی اور متاثرین کو امدادی سامان کی فراہمی میں جانبداری کا مظاہرہ کیاڈپٹی کمشنر لسبیلہ ایک انتہائی نااہل اور غیر ذمہ دار شخص تھا جو سیاسی بنیادوں پر من پسند لوگوں میں امدادی سامان تقسیم کرتارہا حالانکہ سیلاب متاثرین میں بغیر کسی تفریق کے امدادی سامان فراہم کیا جانا چاہیے تھا کیونکہ سیلاب متاثرین چائے جس پارٹی سے ہوں وہ ہمارے لوگ ہیں دکھ کی اس گھڑی میں انہیں کسی صورت نظر انداز نہیں کیا جانا چایئے تھا اگر لسبیلہ میں کوئی اچھا اور مخلص ڈپٹی کمشنر ہوتاتو یہ صورتحال نہ ہوتی انہوں نے کہاکہ اب نیا ڈپٹی کمشنر آیاہے امیدہے وہ اپنے فرائض احسن طریقے سے انجام دیں گے اور بغیر کسی سیاسی دباؤ اور بلاامیتاز سیلاب متاثرین کی مدد کریں گے بلوچستان حکومت سنجیدگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے لسبیلہ کے سیلاب متاثرین کی مدد کرے اور ان کی بحالی کیلئے اقدامات کئے جائیں جام کمال خان نے کہاکہ اب تک ایسے علاقے بھی ہیں جہاں تک ریسکیو ٹیموں کی رسائی ممکن نہیں ہوسکی ہے کیونکہ وہاں جانے کیلئے تاحال زمینی راستے منقطع ہیں سیلاب متاثرین کی امداد میں پاک فوج کے جوان اہم کردار ادا کررہے ہیں کورکمانڈر بلوچستان نے بھی آج مختلف علاقوں کا درہ کیا جو خوش آئند ہے ہونا تو یہ چاہیے تھا کہ صوبائی حکومت کے ذمہ دار وزیر فوری طورپر لسبیلہ میں سیلاب سے متاثرہونے والے علاقوں کا دورہ کرتے لیکن وزیر اعلیٰ بلوچستان اور ان کے وزیر وں نے بھی غیر ذمہ داری کا مظاہرہ کیا جو افسوسناک بات ہے بعدازاں انہوں نے سردار عبدالمجید گنگو کی عیادت بھی کی اور مختلف مقامات پر لوگوں سے انکے پیاروں کی وفات پر ان سے تعزیت بھی کی قبل ازیں انہوں نے پون واٹر سپلائی اسکیم کا بھی دورہ کیا اور متعلقہ افسران کو فوری طورپر متعلقہ علاقے میں پینے کے پانی کی فوری فراہمی کو یقینی بنانے کی ہدایت کی۔علاوہ ازیں گزشتہ روز سردار رسول بخش برہ نے سابق وزیر اعلیٰ بلوچستان جام کمال خان کے اعزاز میں ٹی پارٹی دی جس میں علاقائی معززین نے کثیر تعداد میں شرکت کی۔


