الیکشن کمیشن کا بھونڈا فیصلہ سپریم کورٹ میں جانے کیساتھ ہی دفن ہو جائیگا،شیخ رشید

راولپنڈی(انتخاب نیوز)عوامی مسلم لیگ کے سربراہ اور سابق وزیر داخلہ شیخ رشیداحمد نے کہا ہے کہ حکومتی اتحاد نہ عوام میں جانے،نہ الیکشن کرانے،نہ مسائل حل کرنے کے قابل ہے۔ 13 پارٹیوں نے عمران خان اور اسکی پارٹی کو ہدف بنایا ہوا ہے، انہوں نے 100پریس کانفرنسوں کا عالمی ریکارڈ قائم کیا ہے۔الیکشن کمیشن کا بھونڈا فیصلہ سپریم کورٹ میں جانے کے ساتھ ہی نیست ونابود اور دفن ہو جائے گا۔ ان خیالات کااظہار شیخ رشید احمد نے جمعرات کے روز ٹوئٹر پر جاری اپنے بیان میں کیا۔ شیخ رشید احمد کا کہنا تھا کہ حکومتی اتحاد نے ملکی و عوامی مسائل حل کرنے کی بجائے گرفتاریوں،مقدمات،عمران خان اور اسکی پارٹی کو نااہل کرانے پر زور دیا ہوا ہے،جس سے سیاست میں مزید انتشار اور خلفشار بڑھے گا۔فضل الرحمن اور نوازشریف بھی انتقامی سیاست کی آگ پر پٹرول ڈال رہے ہیں اورپی پی پی خاموش تماشائی بنی ہوئی ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں