قومی اسمبلی کا اجلاس ہر صورت ہوگا، قاسم سوری

ڈپٹی اسپیکر قومی اسمبلی قاسم سوری کا کہنا ہے کہ قومی اسمبلی کا اجلاس ہر صورت ہوگا، چار سو نشستوں کے اسمبلی ہال میں صرف 100 ارکان کو بٹھایا جائےگا،۔قاسم سوری نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ عالمی وبا کورونا وائرس سے بچاؤ کے اقدامات کرتے ہوئے ارکان اسملی کو ایک نسشت چھوڑ کر بٹھایا جائے گا، ارکان کو پارلیمنٹ ہاؤس میں ہر طرح کی سہولتیں فراہم کی جائیں گی۔ڈپٹی اسپیکر قاسم سوری نے کہا ہے کہ ارکان کو اپنے علاقوں سے کورونا ٹیسٹ کرانے کے دو مرتبہ پیغام بھیجے گئے تھے، پارلیمنٹ ہاؤ س کی ڈسپنسری میں بھی ارکان کو کورونا ٹیسٹ کی سہولت فراہم کردی گئی ہے، پارلیمانی لیڈر کے اجلاس میں طے ہوا تھا کہ کم سے کم ارکان اسمبلی اجلاس میں شریک ہوں۔انہوں نے مزید کہا ہے کہ آج کے اجلاس کا معمول کا ایجنڈا مؤخر کرکے صرف کورونا وائرس پر بات ہوگی۔قاسم سوری کا کہنا تھا کہ پارلیمنٹ ہاؤس کو ڈس انفیکشن کردیا گیا ہے، ارکان قومی اسمبلی کو ماسک، دستانے دیئے جائیں گے اور قومی اسمبلی گیٹ نمبر ون پر بھی ڈس انفیکشنز گیٹ لگایا گیا ہے۔اُن کا کہنا تھا کہ غیر متعلقہ لوگ بھی اجلاس میں شریک نہیں ہوں گے، پی ٹی آئی سمیت تمام جماعتوں کے پارلیمانی لیڈر ارکان سے متعلق زمہ داریاں پوری کریں گے۔ڈپٹی اسپیکر قاسم سوری نے کہا کہ اجلاس کے لیے تمام انتظامات مکمل ہیں، پارلیمنٹ ہاؤس اور لاجز میں اراکین کے کورونا ٹیسٹ لئے جارہے ہیں جبکہ پارلیمنٹ انٹری پر ڈیجیٹل مشین لگائی گئی ہے جو سب کا ٹمپریچر لیتی ہے۔قاسم سوری نے کہا کہ اگر کوئی رکن بغیر ماسک کے داخل ہوگا مشین اس کی شناخت کرے گی، تمام اراکین کو قومی اسمبلی ہال میں داخلے کے وقت ماسک، گلووز اور سینیٹائزر دیے جائیں گے۔اُنہوں نے کہا کہ اجلاس میں صرف کورونا سے متعلق گفتگو ہوگی، تمام سیاسی جماعتیں ان کے نام دیں گی جن اراکین نے بولنا ہوگا۔ڈپٹی اسپیکر نے مزید کہا کہ ایوان میں اراکین فاصلے پر بیٹھیں گے۔واضح رہے کہ وفاقی وزیر برائے سائنس اینڈ ٹیکنالوجی فواد چوہدری کا بیان سامنے آیا تھا کہ وہ آج کے اجلاس میں شرکت نہیں کریں گے، پارلیمنٹ کے اجلاس میں شرکت کرنے والے ایک ہزار افراد رسک پر ہوں گے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں