ثنا شاہوانی کے بیٹے روپوش تھے نہ غیر قانونی فعل میں ملوث، قتل قابل مذمت ہے، نیشنل پارٹی
کوئٹہ (انتخاب نیوز) نیشنل پارٹی کے صوبائی پریس ریلیز میں کہا گیا ہے کہ خاران مینگل روڈ پر 2اگست کی رات سی ٹی ڈی اور ایف سی کی ثناء اللہ شاہوانی کے گھر پر یلغار چارد اور چار دیواری کی پا ما لی اور انکے دو بیٹوں عمران ثناء اللہ اور عا مر ثناء اللہ کو فائرنگ کر کے قتل کر دگیا جو کہ انتہائی قابل مذمت اور اخلا قیات، انسا نیت کے منا فی اقدام ہے۔ انہوں نے کہاکہ نیشنل پارٹی نے ہمیشہ اس قسم کے اقدامات کی بھر پور مخالفت کی ہے، انہوں نے کہا کہ ثناء اللہ کے دنووں بیٹے نہ رو پوش تھے اور نہ ہی کسی غیر قانونی عمل میں ملوث تھے اگر انکے پاس کوئی ثبوت تھا بجائے کہ انہیں گولیوں کا نشانہ بنانے کے انکے خاندان کے سر کر دہ لوگوں سے رابطہ کر تے وہ خود تفتیش کے لئے انکو اداروں کے حوالے کر دیتے لیکن اسکے بر عکس بغیر کسی وارنٹ اور وارننگ کے گھر پر دھاوا بول کر انکو قتل کر دیا گیا۔


