وزیراعظم کی زیر صدارت کورونا صورتحال پر جائزے کیلئے اجلاس


وزیراعظم عمران خان کی زیر صدارت کورونا کی صورتحال کا جائزہ لینے کے لیے اجلاس ہوا جس میں کورونا وائرس کے پھیلاؤ کی شرح کا جائزہ لیا گیا۔ذرائع کے مطابق اجلاس میں وفاقی وزراء اسد عمر، حماد اظہر، شبلی فراز، خسرو بختیار کے علاوہ مشیر خزانہ عبدالحفیظ شیخ، مشیر تجارت عبدالرزاق داود، معاونین خصوصی، ظفر مرزا، عاصم سلیم باجوہ، معید یوسف نے شرکت کی۔اجلاس میں وزیراعظم عمران خان کو ملک میں کورونا کی صورتحال پر بریفنگ دی گئی۔ذرائع کا کہنا ہے کہ اجلاس میں وفاقی وزیر اسد عمر نے کورونا سےمتعلق این سی او سی کے اعدادوشمار سے آگاہ کیا۔اجلاس میں معید یوسف کی بیرون ملک سے پاکستانیوں کی واپسی پر بریفنگ دی گئی ، ڈاکٹر ظفر مرزا نے اجلاس میں کورونا کی مجموعی صورتحال پر بریفنگ دی ۔ذرائع کے مطابق اجلاس میں لاک ڈاؤن سے متعلق فیصلوں پر عملدرآمد کا جائزہ بھی لیا گیا۔