پنجگور میں کھیلوں کی فروغ کیلئے ہر ممکن اقدامات کر یں گے، اسداللہ بلوچ

پنجگور (انتخاب نیوز)بی این پی عوامی کے مرکزی سیکریٹری جنرل اور صوبائی وزیر زراعت میر اسداللہ بلوچ نے کہا کہ پنجگور میں کھیلوں کی فروغ کیلئے ہر ممکن اقدامات کر یں گے نوجوان نسل کھیلوں سے پیار اور منشیات سے انکار کے فلسفے پر کاربند رہتے ہوئے ایک صحت مند معاشرے کے قیام میں کردار ادا کریں۔ ان خیالات کا اظہار انہوں چتکان تارآفس گراونڈ میں فٹسال اسٹیڈیم کے افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ اس موقع پر ڈپٹی کمشنر عبدالرزاق ساسولی۔اسسٹنٹ کمشنر امجد حسین سومرو۔ ڈی پی او عنایت اللہ بنگلزئی۔ ایکسین اسداللہ بلوچ۔ ڈسٹرکٹ ایجوکیشن افیسر عابد بلوچ۔ چیف افیسر شجاع بلوچ۔انجینئر گہرام بلوچ۔۔بی این پی عوامی کے مرکزی لیبر سیکریٹری نور احمد بلوچ۔مرکزی رہنما شکیل احمد قمبرانی۔ ضلعی آرگنائزر رحمدل بلوچ۔ڈپٹی آرگنائزر جلیل سیلانی۔ نثار احمد بلوچ ۔ آصف مجید بلوچ۔ ظفر بختیار۔ اور دیگر پارٹی رہنماو اور ورکرز اور عمائدین شہر موجود تھے۔ میر اسداللہ بلوچ نے ادیان کنسٹرکشن کمپنی کے تھرو بننے والے فٹسال اسٹیڈیم کی بہترین تعمیر پر انجینئر گہرام بلوچ اور ان کی پوری ٹیم کو خراج تحسین پیش کیا۔انہوں نے کہا کہ ہم ایک مضبوط پالیسی اور ویڑن کے تحت علاقے کی ترقی اور تعمیر کیلئے کام کررہے ہیں ایک پسماندہ صوبہ میں رہتے ہوئے محدود وسائل کے باجود پنجگور کے تمام سیکٹرز میں انقلابی تبدیلی لارہے ہیں۔ پنجگور میں مکران یونیورسٹی کے ساتھ ساتھ تمام علاقوں میں تعلیمی اداروں کا جال بچایا ہے تاکہ ہمارے نوجوان نسل اعلی تعلیم حاصل کرکے اپنے سرزمیں اور قوم کی بہترین انداز میں خدمت کریں۔ انہوں نے کہا کہ کھیلوں کے ساتھ ساتھ نوجوان تعلیم پر اپنا توجہ مرکوز کریں کیونکہ اکیسویں صدی میں ہم کافی پیچھے رہ گئے ہیں دیگر تعلیم یافتہ قوموں کے برابر آنے کیلئے ہمیں جدید علوم حاصل کرنا چاہئے۔ اور اپنے علاقوں سے منشیات کی لعنت کو ختم کرانا چاہیے کیونکہ منشیات ایک ناسور ہے جسکی وجہ سے کئی گھر اجڑگئے ہیں منشیات کے خلاف ہمیں جہاد کرنے کی ضرورت ہے۔ میں نے ڈی پی او عنایت اللہ بنگلزئی کو ہدایت دی ہے کہ پنجگور شہر میں موجود منشیات کے تمام اڈوں پر چھاپہ مارکر منشیات فروشوں کو گرفتار کیا جائے۔ انہوں نے کہا کہ اس وقت پنجگور میں اربوں روپے کی لاگت سے مختلف ترقیاتی منصوبوں پر کام ہورہا ہے جنکی تکمیل سے نہ صرف روزگار کے نئے مواقع میسر ہوں گے بلکہ ترقی اور خوشحالی کے ایک نئے سفر کا آغاز ہوگاپنجگور شہر میں ڈبل روڑ۔اسٹریٹ لائیٹ۔فٹپات۔ مکران یونیورسٹی۔ زرعی کالج۔بی آر سی کالج۔ مختلف علاقوں میں آر ایچ سی ہسپتال کاقیام۔ پنجگور کمپلیکس۔ تفریحی پارک۔ اور دیگر اہم منصوبے شامل ہیں۔ آنے والے بجٹ میں پنجگور کی مزید ترقی کے لئے خطیر رقم مختص کریں گے۔۔ انہوں نے کہا کہ کہا کہ 2023 کے عام انتخابات اپنی کارکردگی کی بنیاد پر لڈیں گے۔۔ اور امید ہے کہ اس دفعہ عوام بی این پی عوامی کو تاریخی فتح سے ہمکنار کریں گے

اپنا تبصرہ بھیجیں