کورونا ریلیف ایمرجنسی آرڈیننس پر گورنر سندھ کے اعتراضات دور


کراچی : سندھ حکومت نے گورنر عمران اسماعیل کے کورونا ریلیف ایمرجنسی آرڈیننس پر اعتراضات دور کردئیے۔حکومت سندھ نے گورنر عمران اسماعیل کے کورونا ریلیف ایمرجنسی آرڈیننس پر اعتراضات دور کردئیے ہیں۔ گورنر سندھ نے آرڈیننس میں عوام کو بجلی گیس بل میں رعایت پر اعتراض اٹھایا تھا، جس میں ان کا مؤقف تھا کہ گیس وبجلی کا معاملہ وفاقی دائرہ کار ہے۔چیف سیکریٹری کو آرڈیننس گورنر سندھ کو دوبارہ ارسال کرنے کے احکامات دے دیئے گئے ہیں۔ آرڈیننس میں ترمیم کی سمری وزیراعلیٰ نے منظور کرلی ہے۔کے الیکٹرک، حیسکو، سیپکو کے کم یونٹ استعمال کرنے والے گھریلو صارفین کو آرڈیننس کے ذریعے رعایت دی جانا تھیآرڈیننس کے تحت پانی کے بل کی ادائیگی میں رعایت دی گئی ہے۔ کاروباری طبقے کو مختلف ٹیکسز کی ادائیگی مؤخر کی گئی ہے۔
Load/Hide Comments