عید الفطر 25 مئی بروز پیر کو ہوگی : ماہرین فلکیات

کراچی : ماہرین فلکیات کے مطابق شوال کا چاند 23 مئی بروز ہفتہ نظر نہ آنے کا امکان ہے، عید الفطر 25 مئی بروز پیر کو ہوگی۔ماہرین فلکیات کے مطابق 23 مئی یعنی 29 رمضان کو نئے چاند کے نظر آنے کا امکان کم ہوگا، نئے چاند کی پیدائش 22 مئی (28 رمضان) کو پاکستانی وقت کے مطابق رات 10 بج کر 39 منٹ پر ہوگی۔ جبکہ محکمہ موسمیات اس دن ملک کے بیشتر حصوں میں موسم بھی ابر آلود رہے گا۔29 کے بجائے 30 روزوں کا امکان زیادہ ہے۔ عید الفطر 25 مئی بروز پیر کو ہوگی، حتمی فیصلہ رویت ہلال کمیٹی کے اجلاس میں ہوگا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں