کوئٹہ میں ایک شخص قتل، لسبیلہ سے لاش برآمد، دکی میں بچہ نہر میں ڈوب گیا، وڈھ میں 32 مویشی ہلاک

کوئٹہ، اوتھل، وڈھ(انتخاب نیوز) کوئٹہ میں فائرنگ سے ایک شخص جاں بحق ہو گیا۔ پو لیس کے مطابق کوئٹہ کے علا قے میزان چوک قدو سی اسٹور کے قریب نامعلوم افراد کی فائرنگ سے ایک شخص جاں بحق ہو گیا، پو لیس نے لاش کو تحویل میں لیکر ہسپتال منتقل کر دیا جہاں ضروری کاروائی کے بعد لاش ورثاء کے حوالے کر دی گئی مزید کا روائی جا ری ہے۔ لسبیلہ کے ساحلی علاقے ڈام سے لاش برآمد۔ ایدھی زرائع کے مطابق لسبیلہ کے ساحلی علاقے ڈام سے ملنے والی نعش کی شناخت 25 سالہ نوجوان ندیم ولد تاج محمد ساکن ابراہیم حیدری کراچی کے نام سے ہوئی ہے،نعش رورل ہیلتھ سینٹر وندر لے جایا گیا بعد ازاں نعش کو ایدھی ایمبولینس کے ذریعے کراچی منتقل کردیا گیا ہے۔ وڈھ تیز ہواؤں کے ساتھ طوفانی بارش سے کچے مکان کی چھت گرنے سے ایک ہی مالک کے 32 بھیڑ بکریاں جاں بحق۔تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز وڈھ کے علاقے کاکاہیر میں تیز ہواؤں کے ساتھ طوفانی بارش سے کلیم اللہ لانگو نامی مالدار کے مال مویشیوں کی رہائشی کمرے کی چھت گرنے سے ان کے 32 سے زائد بھیڑ بکریاں چھت کے ملبے تلے دب جانے سے جان بحق ہوگئی مقامی لوگوں نے اپنی مدد آپ کے تحت جانورں کو بچانے کی کوشیش کیے لیکن کافی دیر تک چھت کے ملبے تلے دبے جانے سے ان کے تمام بھیڑ بکریاں جاں بحق ہوگئی۔ دکی میں ملا عبداللہ ندی میں برساتی پانی کے جوہڑ میں نہاتے ہوئے 8سالہ بچہ ڈوب کر جان بحق ہوگیا ہسپتال ذرائع کے مطابق ڈوب کر جان بحق ہونیوالے بچے کی شناخت محیب اللہ ولد یار محمد قوم چرمئی سکنہ چھاونی محلہ کے نام سے ہوگئی۔لاش جوہڑ سے نکال کر ورثا کے حوالے کردی گئی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں