اگلے 30 دنوں میں موجودہ حکومت سے نجات حاصل کرنی ہے، فواد چوہدری

اسلام آباد(انتخاب نیوز)تحریک انصاف کے رہنما اور سابق وزیر اطلاعات فواد چوہدری نے کہا ہے کہ اگلے 30 دنوں میں موجودہ حکومت سے نجات حاصل کرنی ہے۔سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے جاری کردہ بیان میں فواد چوہدری نے کہا کہ مجھے بہت خوشی ہے کہ وزارت اطلاعات نے میری خصوصی ہدایت پر قومی ترانہ کو نئے میوزک آلات پر کرنے کا پراجیکٹ مکمل کر لیا ہے، 14 اگست کو اس قومی ترانہ کا اجرا ہو گا، پاکستان کی75 ویں سالگرہ کے زیادہ تر پروگرام اس حکومت نے منسوخ کر دئیے۔انہوں نے کہا کہ تحریک انصاف اپنے صوبوں میں 75 ویں سالگرہ حقیقی آزادی کے تصور کے تحت بھرپور طریقے سے منائے گی۔انہوں نے کہا کہ بدقسمتی یہ ہے کہ ملک 75 ویں سالگرہ پر ایک امپورٹڈ رجیم کے زیر تسلط ہے ، ہمیں جدوجہد کو تیز کرنا ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ اگلے تیس دنوں میں اس حکومت سے نجات حاصل کرنی ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں