واشک، زمینی تنازع پر دو گروہوں میں تصادم، 7 افراد زخمی
واشک (انتخاب نیوز) واشک میں زمین کے تنازع پر تصادم، سات افراد زخمی، ہسپتال منتقل لیویز ذرائع کے مطابق زرعی زمین کے تنازع پر دو گروہوں کے درمیان تصادم ڈنڈوں کے وار سے سات افراد زخمی زخموں کو لیویز کے اہلکاروں نے سول ہسپتال بسیمہ منتقل کر دیا گیا ہے۔ واقع واشک کی تحصیل بسیمہ کے علاقے گورگیج شنگر کے مقام پر پیش آیا، ملزمان موقع سے فرار ہونے میں کامیاب ہوئے، کارروائی جاری ہے۔ لیویز فورس نے مقدمہ درج کر کے ملزمان کیخلاف کارروائی شروع کردی ہے۔
Load/Hide Comments


