سیاستدان اپنے گندے کپڑے میڈیا میں دھورہے ہیں،شیخ رشید

راولپنڈی(انتخاب نیوز)عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید احمد نے کہا کہ سیاستدان اپنے گندے کپڑے میڈیا میں دھورہے ہیں۔سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹرپربیان میں انہوں نے کہا کہ ملک ڈیفالٹ کی طرف جارہاہے،زرمبادلہ کے ذخائر ترسیلات اور ایکسپورٹ کم ہورہی ہیں۔وزیرخزانہ ایک ہفتے ٹیکس لگاتے ہیں دوسرے ہفتے اٹھا لیتے ہیں۔اب تک کی ساری آئینی ترامیم ملک کے لئے نہیں اپنی ذات اورمفاد کے لئے کی ہیں،حتی کہ قرضے کے لئے بھی آرمی چیف کو فون کرنے پڑرہے ہیں،اگست اہم مہینہ ہے۔انہوں نے کہا کہ سیاستدان اپنے گندے کپڑے میڈیامیڈیا میں دھورہے ہیں۔سیلاب کی فوٹو کھینچوانے پر زوراورسٹیٹ بنک کا گورنر مقرر کرنے کا وقت نہیں۔زمینی طاقتیں15حکمران پارٹیوں کے ساتھ ہیں،آسمانی طاقت اور عوام عمران خان کے ساتھ ہیں۔الیکشن کمیشن کے مفروضوں اور تضادات کے پیچھے شریفوں اور زرداری کا چہرہ ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں