حکمران ٹی ٹی پی سمیت بلوچ عسکریت پسندوں سے بھی مذکرات کریں، جے یو آئی نظریاتی

کوئٹہ (انتخاب نیوز) جمعیت علما اسلام(نظریاتی)پاکستان کے مرکزی سیکرٹری اطلاعات سید حاجی عبدالستارشاہ چشتی نے کہا ہے کہ بعض عناصر امریکہ کی وفاداری کے سرٹیفکیٹ کے لیے ٹی ٹی پی مذکرات پر تیل چھڑکنے کی کوشش کرہی ہے اغیار کے پالے ہوے ہمیشہ قوم وملک کی مفاد کے بجاے امریکہ کی مفاد کو مدنظر رکھا ہے ان کے منہ سے کھبی پاکستان زندہ باد کا نعرہ نہیں نکلا ہے اور روس کے لیے ترانے گا رہے تھے انہوں نے کہا کہ حکمران ملک وقوم کے مفاد میں ٹی ٹی پی سے مذاکرات کے عمل کو آگے بڑھائے ٹی ٹی پی کے ساتھ ساتھ بلوچ عسکریت پسندوں تنظیموں سے بھی مذکرات کرے جنگ کا اختتام مذاکرات کی میز پر ہی ہوتا ہے طاقت کی استعمال مسئلے کا حل نہیں ہے بیس سال جنگ میں پایا کچھ نہیں لیکن بہت کچھ کھویا پرویز مشرف نیامریکی اشیرباد حاصل کرنے کے لیے آپریشن اور طاقت کی استعمال سے ملک کی سلامتی کو دا پر لگا لیا۔پرویز مشرف کی ان غلط پالیسیوں کی باعث قوم جنازوں اٹھانے سے تھک کر ہار چکے اور جنگ میں معاشی طور پر ملک کو کئی بلین ڈالر کا نقصان پہنچا کرملک کو تباہی کے دہانے پر پہنچا دیا ہے طاقت کی استعمال سے ملک میں جو آگ لگائی اس سے آج بھی ملک جل رہا ہے اور ان کا خمیازہ پوری قوم بھگت رہی ہے انہوں نے کہا کہ پرویز مشرف اور غلط پالیسیوں سے ملک کوصدیوں پیچھے اور تباہی کے طرف دھکیل دیا ملک کو ایک منظم منصوبہ بندی کے زریعے ناقابل تلافی نقصان پہنچایا۔ انہوں نے کہا کہ امریکہ کی خوشنودی کے لیے بعض پارٹیاں قیام امن میں رکاوٹ ڈالنے کے لیے مذکرات کی مخالفت کررہے ہیں انہوں نے کہا کہ قوم مذکراتی عمل کو نتیجہ خیز ہونے کی نظر سے دیکھ رہے ہیں۔قیام امن کے لیے ایک اہم اقدام ہے موقع ضائع نہ کریں ماضی میں بھی بارہا بارہا حکومتوں نے مذکرات کااعلان کیا لیکن سنجیدگی سے نہیں لیا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں