سانحہ خاران پر ثناء بلوچ کے دلیرانہ مؤقف نے نمائندگی کا حق ادا کردیا، ڈسٹرکٹ بار

خاران (انتخاب نیوز) ڈسٹرکٹ بار خاران کے ایک اعلامیہ میں ایم پی اے ثناء بلوچ کی طرف سے اسمبلی اجلاس میں سانحہ خاران کے حوالے سے دلیرانہ موقف اختیار کرنے اور بلوچستان کے کیس کو بہتر انداز میں پیش کرنے پر خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ بلوچستان اسمبلی میں مظلوموں کی آواز بن کر ثناء بلوچ نے اپنے عوام کی نمائندگی کا حق ادا کردیا ہے۔ نائب صدر خاران بار ایڈووکیٹ نظام الدین نے کہا کہ بلوچستان کو اپنے ایسے سپوتوں پر فخر ہے۔ انہوں نے کہا کہ ضرورت اس امر کی ہے کہ تمام بلوچ اور پشتون قوم پرست پارٹیاں اور رہنما بلوچستان کے مسئلہ پر اسی طرح واضح مؤقف اختیار کریں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں