سانحہ 8اگست تاریخ کاسیاہ ترین دن ہے، وکلاءبرادری کو خراج عقیدت پیش کرتے ہیں،اسراراللہ خان زہری

خضدار(انتخاب نیوز) بلوچستان نیشنل پارٹی (عوامی) کے مرکزی سربراہ سابق وفاقی وزیر میر اسراراللہ خان زہری نے اپنے جاری کردہ ایک بیان میں کہا ہے کہ سانحہ 8 اگست میں جام شہادت نوش کرنے والے وکلاءبرادری کو خراج عقیدت پیش کرتے ہیں ،سانحہ 8اگست بلوچستان کے تاریخ کا ایک سیاہ ترین دن ہے آج سے 6 سال قبل اسی سیاہ دن شال کے پرسکون فضاءمیں مشتبہ افراد نے خون کی ہولی کھیل کر بلوچستان کے 80 سے زائد وکلاءبرادری اور ڈاکٹرز کو شہید کیا گیا اور اہل بلوچستان 8 اگست 2016 کے سیاہ دن کو کبھی بھی نہیں بھول سکتے ہیں اس دن مشتبہ افراد نے پہلے ٹارگٹ کلنگ اور بعدازاں خودکش دھماکہ کے ذریعے جو خون کی ہولی کھیلی گئی جس میں بلوچستان کے نامور وکلاءبرادری ڈاکٹرز اور علاج کے لیے آئے ہوئے مریضوں کے لواحقین کو جاںبحق کرکے بلوچستان کو مزید سوگوار بنایا گیا 6 سال گزرنے کے باوجود اب بھی یہ سوگ اور ماتم کی فضاءقائم ہے آج بھی لوگ اپنے پیاروںکی یاد میں افسردہ ہیں میر اسراراللہ خان زہری نے کہا سانحہ 8 اگست میں ملوث عناصر کی تاحال عدم گرفتاری پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ 6 سال کا طویل عرصہ گزرنے کے بعد تاحال واقع میں ملوث مشتبہ افراد کا قانون کی گرفت میں نہ آنے سے تمام اسٹیک ہولڈرز کے لئے لمحہ فکریہ ہے آج بھی واقعہ میںجاںنحق ہونے والے بلوچستان کے وکلاءبرادری ڈاکٹرز ودیگرجاںبحق افراد کی روح انصاف کیلئے منتظر ہے اور ریاست سے اپنے قاتل کے متعلق پوچھ رہے ہیں میر اسراراللہ خان زہری کا مزید کہنا تھاکہ ریاست کو چاہیے کہ قانون نافذ کرنے والے اداروں کی مدد سے پہلی ترجیح میں واقعہ کے اصل محرقات کو سامنے لاکر ملوث مجرمان کو قانون کی گرفتار میں لاکرجاںبحق افراد کے خون سے انصاف کریں اور ملوث مجرموں کرداروں کو نشان عبرت بناکر ایک ایسی مثال قائم کریں کہ تاکہ آئندہ کوئی بھی اس طرح خون کی ہولی کھیلنے سے قبل اپنے انجام کو پہنچنے کا سوبار سوچنا پڑیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں