بے گناہ لوگوں کو نشانہ بنانیوالے کسی رعایت کے مستحق نہیں، قدوس بزنجو
کوئٹہ (انتخاب نیوز) وزیراعلیٰ بلوچستان میر عبدالقدوس بزنجو نے خضدار میں بم دھماکے کی مذمت کرتے ہوئے قیمتی جانی نقصان پر افسوس کا اظہار کیا۔ انہوں نے کہا کہ بے گناہ لوگوں کو تخریب کاری کا نشانہ بنانے والے کسی رعایت کے مستحق نہیں، واقعے میں ملوث عناصر کو ہر صورت کیفر کردار تک پہنچایا جائیگا۔ وزیراعلیٰ نے خضدار سمیت صوبہ بھر میں حفاظتی اقدامات کو مزید مؤثر بنانے اور زخمیوں کو علاج معالجے کی بہترین سہولتوں کی فراہمی کی ہدایت کی۔
Load/Hide Comments


