دکی،فائرنگ کے واقعات میں 2افراد ہلاک،راہگیر زخمی

دکی: بلو چستان کے ضلع دکی میں فائرنگ کے دو مختلف واقعات میں 2افراد جاں بحق جبکہ ایک راہگیر زخمی ہوگیا ہے۔تفصیلا ت کے مطابق گزشتہ روز مانکی ڈیم میں مسلح افرادکی فائرنگ سے نوجوان بہادر خان عرف طوطی ولد جمعہ خان قوم استرانہ موقع پر جاں بحق ہوگیا جن کی لاش ہسپتال منتقل کرکے ضروری کارروائی کے بعد ورثا کے حوالے کردی گئی۔جبکہ دوسرے واقعے میں مزدور چوک پر مسلح موٹر سائیکل سواروں نے ٹیلے والے پر فائرنگ کی فائرنگ سے راہگیر سمیت 2 افراد زخمی ہوگئے زخمیوں میں راہگیرعبداللہ خان ولد احمد خان قوم ترین سکنہ کلی دکی اور غازی خان ولد اولیا ساکن غریب آباد شامل ہیں دونوں زخمیوں کو سول ہسپتال دکی میں ابتدائی طبی امداد کے بعد تشویشناک حالت میں لورالائی منتقل کردیا گیا ہے جہاں دوران علاج زخموں کی تا ب نہ لا کر غازی خاننا می زخمی شخص جا ن کی با زی ہا ر گیا ہے جن کی نعش کو ضابطے کی کارروائی کے بعد ورثا کے حوالے کر دیا گیا ہے اس سلسلے میں مزید تحقیقات کی جا رہی ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں