طرابلس میں جھڑپ کے دوران لیبیا میں ترک نواز جنگجو کمانڈر ہلاک

طرابلس:لیبیا کی نیشنل آرمی کے میڈیا وار سیل کی طرف سے جاری ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ دارالحکومت طرابلس میں ایک جھڑپ کے دوران ترک نواز ایک سینئر کمانڈر کو ہلاک کردیا گیا۔عرب ٹی وی کے مطابق یہ واقعہ طرابلس میں عین زارہ کے مقام پر پیش آیا۔ ترک نواز جنگجو گروپ فیلق الثانی کے کمانڈر محمد ھنداوی کو دارالحکومت طرابلس میں ایک خصوصی کارروائی میں ہلاک کیا گیا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں