تربت، مون سون کی چوتھی لہر، کیچ کور ندی پل کا ایک حصہ ٹوٹ گیا
تربت (انتخاب نیوز) مون سون بارشوں کی چوتھی لہر شروع، کچھ علاقوں میں تیز کہیں ہلکی بارش کا امکان ہے، جبکہ کیچ کور ندی کا پل کا دوسرا حصہ ایک مقام پر ٹوٹ گیاہے، پل پر سڑک کے درمیان میں بڑا سوراخ پڑ گیا ہے، جس سے ٹریفک کی روانی کو مشکلات کا سامناہے اور کسی بھی وقت جان لیوا حادثہ ہوسکتاہے، اس حوالے سے ایک ڈرائیور نے میڈیاکو بتایاکہ ان کے ساتھ خواتین تھی کہ میری گاڑی بھی ٹوٹا ہوا حصہ یعنی سوراخ سے زور سے لگی ہے، گاڑیوں کیساتھ انسانی جان کو بھی نقصان ہوسکتاہے،شہریوں نے کہاکہ رات کے وقت خطرہ ہوسکتاہے، اسلئے کمشنرمکران شبیراحمدمینگل اور ڈپٹی کمشنر کیچ میجر بشیر احمد بڑیچ فوری نوٹس لیکر کیچ کور پل کو مرمت اور ٹھیکیدار کیخلاف تحقیقات کرائیں۔
Load/Hide Comments


