سوراب ،طوفانی بارش نے تباہی مچادی، نغاڑ میں رہائشی مکانات ،تیار فصلیں زیر آب
سوراب(نامہ نگار)گزشتہ روز ہونے والی طوفانی بارش نے سوراب شہر میں تباہی مچادی، نغاڑ میں رہائشی مکانات تیار فصلیں اور باغات زیر آب آگئے، پانی کے چشمے منہدم، کلی محمد حسنی کلی ارباب کلی بشیر احمد رئیسانی کلی ککوی شدید متاثر ہوچکے ہیں، جبکہ ملحقہ علاقوں مولی جیوا گدر لاکھوریان مارآپ چھڈ ڈن میں بھی شدید موسلادھار بارش، پہلے سے متاثرہ لوگوں کی مشکلات میں مزید اضافہ انتظامیہ اور صوبائی حکومت سے بحالی اور نقصانات کے ازالے کے لئے ترجیحی بنیادوں پر اقدامات کی اپیل ، تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز ہونے والی طوفانی موسلادھار بارش نے سوراب شہر میں تباہی مچادی، ندی نالوں طغیانی کے باعث سیلابی پانی رہائشی مکانات اور دکانوں میں داخل ، شہر سے ملحقہ بستی نغاڑ سب سے زیادہ متاثر جبکہ نیشنل ہائی وے پر متعدد دکانیں اور ہوٹل سیلابی ریلے داخل ہونے کے باعث منہدم ہوگئیں ، پی جھوری ندی میں طغیانی کے نتیجے میں اطراف کی آبادیوں میں سیلابی کیفیت، جبکہ کلی محمد حسنی کلی ارباب کلی بشیر احمد رئیسانی اور کلی ککوی نغاڑ سب سے زیادہ متاثر ہوچکے ہیں جہاں قریبی پہاڑوں سے آنے والے پانی کے ریلے رہائشی مکانات،زرعی فصلیں اور باغات کو بری طرح نقصان پہنچا چکے ہیں ، گھروں میں پانی داخل ہونےکے باعث مکین محفوظ جگہوں پر پناہ لینے پر مجبور ہوگئے، جبکہ آبادی کے آبنوشی کا واحد ذریعہ قدرتی چشمہ بھی سیلابی ریلوں کے نتیجے میں منہدم ہوچکا ہے ، نیشنل ہائی وے پر درجنوں دکانیں اور ہوٹل بھی اونچے درجے کے ریلوں سےشدید متاثر ہوچکی ہیں، سوراب شہر سے شروع ہونے والے بارش کا سلسلہ دیگر علاقوں مولی جیوا لاکھوریان مارآپ اناری مٹ ، گدر ہتھیاری چھڈ شیرعلی چھڈ گھمبولہ تک پھیل گیا جہاں موسلا دھار بارش سے نشیبی علاقے زیر آب آگئے جبکہ پہلے سے متاثرہ لوگوں کی مشکلات میں مزید اضافہ ہوا ہے ، انہوں نے انتظامیہ اور صوبائی حکومت سے فوری امداد اور نقصانات کے ازالے کے لئے ترجیحی بنیادوں پر اقدامات کی اپیل کی ہے۔


