غوث بخش بزنجو کا سیاسی و فکری نظریہ قوموں کے مستقبل کا ضامن ہے، نیشنل پارٹی

کوئٹہ (انتخاب نیوز) نیشنل پارٹی کے زیر اہتمام 12 اگست عالمی یوم نوجوانان کے موقع پر کانفرنس بنام میر غوث بخش بزنجو کوئٹہ میں منعقد ہوا۔کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے نیشنل پارٹی کے رہنماں نے کہا کہ بابائے بلوچستان کا تاریخی قول ہے کہ میرے سیاست کے وارث باشعور نوجوان ہونگے۔اور آج نیشنل پارٹی اس قول کی عملی تسلسل پے۔نوجوانوں کو میر غوث بخش بزنجو کے قول پر عمل پیرا ہونے کی ضرورت ہے۔نوجوان سیاسی لاتعلقی و بے بیگانکی کو ختم کریں اور عملی سیاست کا حصہ بنے۔افسوس ہے کہ بلوچستان میں یوتھ پالیسی ابھی تک نہیں بنی۔ان خیالات کا اظہار نیشنل پارٹی کے صوبائی جنرل سیکرٹری خیر بخش بلوچ مرکزی نائب صدر ڈاکٹر اسحاق بلوچ ممبر مرکزی کمیٹی و ضلع صدر کوئٹہ حاجی عطا محمد بنگلزئی ممبر مرکزی کمیٹی جسٹس شکیل بلوچ مرکزی ریسرچ سیکرٹری آغا گل مرکزی خواتین سیکرٹری یاسمین لہڑی صوبائی ترجمان علی احمد لانگو صوبائی یوتھ سیکرٹری نعیم بنگلزئی صوبائی خواتین سیکرٹری کلثوم نیاز بلوچ ضلع مستونگ کے صدر حاجی نذیر احمد سرپرہ صوبائی قانون سیکرٹری جلیل ایڈوکیٹ سوشل میڈیا سیکرٹری سعد بلوچ ممبر ورکنگ کمیٹی ظفر بلوچ بی ایس او پجار کے مرکزی انفارمیشن سیکرٹری نعیم بلوچ نے یوتھ کانفرنس بنام میر غوث بخش بزنجو سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔کانفرنس کی نظامت کے فرائض ریاض زہری اور تلاوت حافظ جیلانی کی۔نیشنل پارٹی کے رہنماں نے کہا کہ نوجوان ملک کی نصف ابادی پر مشتمل ہے۔نوجوانوں کی سیاسی سماجی معاشی اور سرکاری اداروں میں نمائندگی اور اہمیت فراہم کرنا چائیے۔نوجوان خصوصا سیاسی عمل میں شریک نوجوان قوموں کی تعمیر و ترقی اور باوقار سماج کی تشکیل کو ممکن بنا سکتے ہیں۔نیشنل پارٹی نوجوانوں کی ہر میدان میں شمولیت اور سیاسی عمل شرکت کی بھرپور حوصلہ افزائی کرتی ہے رہنماں نے کہا کہ ملک اس وقت شدید بحرانوں کا شکار ہیں۔سیاسی سماجی معاشی مشکلات روز بروز بڑھ رہے ہیں۔عالمی طور پر ملک تنہائی کا شکار ہے۔رہنماوں نے کہا کہ میر غوث بخش بزنجو نے 60 اور 70 کی دہائی میں کہا تھا کہ ملک کا استحکام صرف سیاسی جمہوری عمل،ائین و قانون کی بلندی پارلیمنٹ کی سپریمسی سے ممکن ہوسکتا ہے۔خارجی پالیسی کو مثبت و بہترین تعلقات کی بنیاد پر متعین کرے ورنہ منفی پالیسیوں کا اثرات آئندہ خود پر پڑے گا اور آج وہی حالات جن کی نشاندھی بابائے بلوچستان نے کی تھی۔کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے قاہدین نے کہا کہ بابائے بلوچستان میر غوث بخش بزنجو نے اصولوں و نظریات پر کھبی سمجھوتا نہیں کیا۔22 سال قید و بند کی صعوبتیں برداشت کی۔ون یونٹ تورنے میں بنیادی کردار ادا کیا۔اور بلوچستان کو صوبے کا درجہ فراہم کرنے میں کامیاب ہوگئے۔رہنماوں نے کہا کہ میر غوث بخش بزنجو کی سیاسی فکر و نظریہ قوموں کے مستقبل کا ضامن ہے۔اس لیے نوجوانوں کو بابائے بلوچستان کی سیاسی وارث جماعت نیشنل پارٹی کے حصہ بننا چائیے۔اور قومی ترقی میں اپنا کردار ادا کریں۔اس موقع پر نیشنل پارٹی کے ممبران مرکزی کمیٹی نیاز بلوچ میران بلوچ صوبائی ڈپٹی جنرل سیکرٹری حاجی عبدالصمد بلوچ صوبائی فنانس سیکرٹری عبید لاشاری ورکنگ کمیٹی ممبران میں محمود رند صدیق کیھتران انیل مسیح نثار مشوانی محمد خان سیلاچی خدائے رحیم لہڑی ندیم میانی قیوم سجن بی ایس او پجار کے مرکزی جوائنٹ سیکرٹری ابرار برکت بلوچ ڈاکٹر طارق بلوچ کریم بلوچ ضلعی نائب صدر حنیف کاکڑ سمیت خواتین و ورکرز کی بڑی تعداد شامل تھی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں