گوادر میں سیاحت کے فروغ کیلئے ملکی اور غیر ملکی کمپنیوں سے سفارشات طلب

لاہور (انتخاب نیوز) گوادر میں وسیع البنیاد سیاحتی حکمت عملی کے تحت گوادر ”سیاحتی حکمت عملی“پر کام شروع کر دیا گیا۔ گوادر ڈویلپمنٹ اتھارٹی نے اس حوالے سے ملکی، غیر ملکی اور دیگر کمپنیوں سے سفارشات طلب کر لی ہیں۔ گوادر سیاحتی حکمت عملی کے تحت گوادر کی تمام تحصیلوں اور متصل علاقہ جات میں سیاحتی سرگرمیوں کی پروان چڑھانے کے لئے تمام مفید تجاویز پر غور کیا جائے گا۔ گوادر سیاحتی سر گرمیوں کے ضمن میں کاروبار ی کمپنیوں اور سرمایہ داروں کو کاروبار کے بہتر مواقع میسر آئیں گے۔مزید براں گوادر ڈویلپمنٹ اتھارٹی پرانے گوادر شہر کی تاریخی عمارتوں کی بحالی اور خوبصورتی کے لئے کئی منصوبوں پر کام کررہی ہے۔ جس میں سے چند پر کام مکمل ہو چکا ہے اورمزید منصوبے زیر بحث ہیں۔ بیچ ماڈل پارک گوادر کا منصوبہ 53.414ملین روپے کی لاگت سے مکمل ہو گیا ہے جبکہ اسی طرح بابا میر غوث بخش بزنجو فٹ بال اسٹیڈیم کی تعمیر نو بھی مکمل کی جا چکی ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں