اوتھل، سیلاب متاثرین کیلئے امدادی اشیاء دکانداروں کو فروخت ہونیکا انکشاف

اوتھل (انتخاب نیوز) اوتھل و دیگر علاقوں میں سیلاب سے متاثرین کے لئے آئی ہوئی امدادی اشیاء کی تقسیم میں بڑے پیمانے پر بے قاعدگی اور لوگوں کی جانب سے بازار میں دکانداروں میں فروخت ہونیکا انکشاف جبکہ کئی حقیقی اور سفید پوش متاثرین تاحال امدای سامان کے منتظر۔ ان تک امدادی تنظیمی سامان یا سرکاری سامان نہیں پہنچ سکا، وہاں اوتھل سٹی، پیر گوٹھ اور دیگر مضافاتی علاقوں میں حکومتی سروے ٹیم اور فلاحی اداروں کو لے جانے والے مقامی بااثر لوگوں نے اقرباء پروری کرتے ہوئے اپنے منظور نظر لوگوں نوازنے میں کوئی کثر نہیں چھوڑی، ڈپٹی کمشنر لسبیلہ فوری نوٹس لیں۔ ضلع لسبیلہ کے صدر مقام اوتھل اور اس کے مضافاتی علاقوں میں سیلاب سے متاثرین کے لئے آئی ہوئی امدادی اشیاء کی تقسیم میں بڑے پیمانے پر بے قاعدگی، لوگوں کی جانب سے بازار میں دکانداروں میں فروخت ہونیکا انکشاف ہوا ہے۔ جبکہ کئی متاثرین تاحال امدای سامان کے منتظر ہیں ان تک امدادی تنظیمی سامان یا سرکاری سامان نہ پہنچ سکا۔ اوتھل سٹی، پیر گوٹھ اور دیگر مضافاتی علاقوں میں حکومتی سروے ٹیم اور فلاحی اداروں کو لے جانے والے مقامی بااثر لوگوں نے اقرباء پروری کرتے ہوئے اپنے منظور نظر لوگوں نوازنے میں کوئی کثر نہیں چھوڑی۔ بنجارے جوکہ خیموں میں رہتے ہیں انہیں سرکاری امداد بھی مل رہی ہے، اس کے علاوہ کراچی اور دوسرے علاقوں سے آئی ہوئی رفاہی و فلاحی تنظیموں سے بھی ان بنجاروں کو بہت سامان ملا ہے اور مزید مل بھی رہا ہے جبکہ دیگر متاثرین جو کہ مال مفت دل بے رحم کی طرح ہر جگہ پہنچ جاتے ہیں۔ ذرائع سے معلوم ہوا ہے کہ سیلاب سے ملنے والا راشن اور دیگر اشیاء جو کہ ان کی ضروریات سے زیادہ ہے۔ اوتھل کی دکانوں پر بیچنے کا انکشاف ہوا ہے۔ عوامی حلقوں نے ضلعی انتظامیہ سے مطالبہ کیا ہے کہ امدادی سامان ایک مربوط نظم کے تحت دیاجائے تاکہ بار بار لوگوں کو سامان ملنے والوں کی حوصلہ شکنی ہو اور انہیں راشن نہ دیا جائے بلکہ غیر جانبدارانہ سروے کراکے بار بار سامان لینے والوں کے بجائے انکے بدلے کسی حقیقی مستحق، غریب، مسکین متاثرہ افراد کو سامان دیا جائے، جن کو تاحال سامان نہ مل سکا ہے۔ جبکہ جن کے گھر سیلابی پانی میں منہدم ہوگئے ہیں اور ان کے زندگی کی تمام جمع پونجی، بیٹیوں کا جہیز اور گھریلو سامان، مویشی بہہ گئے ہیں اور جن کے مکانات کو جزوی نقصان ہوا ہے ان کو مکان بنانے اور بحالی کے لئیے فوری امداد دی جائے تاکہ وہ اپنے گھر بنا کر زندگی کی طرف لوٹ سکیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں