حب،بارش کا پانی گھروں میں داخل، لا تعداد مکان زمین بوس ،علاقہ مکین نکل مکانی کرنے پر مجبور
حب (انتخاب نیوز)حالیہ بارشوں کی وجہ سے ہونے والے نقصانات اوربارش کے رک جانے کے بعد بھی فیکٹری ایریا سے پانی محلے کی گلیوں اور گھروں میں اتنی تیزی سے داخل ہورہا ہے جس کی وجہ سے گھروں کی چار دیواریاں اور لا تعداد مکان زمین بوس ہوچکے ہیں اس کی وجہ سے علاقہ مکین نکل مکانی کرنے پر مجبور ہوچکے ہیں غریب لوگوں کا کوئی پرسان حال نہیں اور ابھی تک حکومت کے طرف سے کوئی نمائندہ حال پوچھنے تک نہیں آیا نہ کوئی مدد کی اس موقع پر نیشنل پارٹی تحصیل حب کے صدر روشن علی جتوئی نے کہا کہ موجودہ حکومت اس مشکل کی گھڑی میں عوام کو ریلیف دینے میں مکمل طور پر ناکام ہوچکی ہے عوام کو بے یارو مددگار چھوڑ دیا ہے ضلع لسبیلہ کے نمائندوں نے پورے لسبیلہ کو کھنڈرات میں تبدیل کردیا ہے لسبیلہ کے مین شاہراہوں کی پلیں کچھ تومکمل گرچکی ہیں کچھ ڈمیج ہوچکی ہیں لسبیلہ سمیت تحصیل حب کی سڑکیں مکمل طور پر ختم ہوچکی ہیں گاڑیاں تو دور کی بات پیدل چلنا بھی دشوار ہوگیاہے لوگوں کی زندگی اجیرن بن چکی ہے اتنی مشکلات ہونے کے باوجود کی کو جوں تک نہیں رینگتی انہوں نے کہا کہ اب عوام کو اپنے طبقے کے لوگوں کو منتخب کر کے اسمبلیوں تک رسائی حاصل کرنی ھوگی اس کے بعد ہی عام آدمی کو اپنے حقوق تک رسائی حاصل ہوگی ۔


