شہباز گل کا طبی معائنے کیلئے اسلام آباد پولیس کیساتھ جانے سے انکار
اسلام آباد (انتخاب نیوز) عمران خان کے چیف آف اسٹاف شہباز گل سے متعلق انکشاف ہوا ہے کہ پنجاب حکومت کی ہدایت پر اڈیالہ جیل انتظامیہ اسلام آباد پولیس سے تعاون نہیں کررہی جبکہ شہبازگل بھی طبی معائنے کے لیے اسلام آباد پولیس کے ساتھ جانے کو تیار نہیں۔ سرکاری ذرائع کا کہنا ہے کہ شہباز گل کے طبی معائنے کے معاملے پر پنجاب حکومت کی ہدایت پر اڈیالہ جیل انتظامیہ اسلام آباد پولیس سے تعاون سے گریزاں ہے۔ سرکاری ذرائع کے مطابق قانون کے تحت اسلام آباد پولیس نے شہباز گل کا طبی معائنہ کروانا ہے، بتایا جارہا ہے کہ شہبازگل طبی معائنے کے لیے اسلام آباد پولیس کے ساتھ جانے کو تیار نہیں۔ خیال رہے کہ شہباز گل کو طبی معائنے کے لیے اڈیالہ جیل سے پمز اسلام آباد منتقل کیا جانا ہے۔
Load/Hide Comments


