ہانگ کانگ،پولیس نے 200جمہوریت پسندوں کو گرفتار کر لیا

ہانگ کانگ: ہانگ کانگ میں پولیس نے حکومت مخالف دو سو کے قریب جمہوریت پسندوں کو احتجاج کے دوران گرفتار کر لیا۔ پولیس حکام کیمطابق، مظاہرین مونگ کوک نامی علاقے میں نعرے بازی کرتے ہوئے سڑکوں پر رکاوٹیں کھڑی کر رہے تھے۔ایپل ڈیلی اخبار کا کہنا ہے کہ دو سو کے لگ بھگ مظاہرین کو حراست میں لیا گیا جبکہ ساوتھ چائنا مارننگ پوسٹ نے یہ تعداد ڈھائی سو بتائی ہے۔ یاد رہ یکہ گزشتہ سال جون میں ہانگ کان کا انتظام چین کو واپس دینے پر مبنی ایک قانون کی تجویز پر جمہوریت نوازوں نے احتجاج شروع کر دیا تھا جس میں پولیس کے ساتھ جھڑپوں کی خبریں بھی موصول ہوتی رہی ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں