ایران میں آج سے تمام مساجد عارضی طور پر کھولنے کا فیصلہ

ایران :کرونا وائرس سے متاثرہ ملک ایران میں لاک ڈاؤن اور دیگر پابندیوں میں نرمی کی جا رہی ہے۔ اس سلسلے میں پہلی مرتبہ لگ بھگ دو ماہ بعد تمام مساجد کو عارضی طور پر کھولنے کا اعلان کیا گیا ہے۔ایران نے یہ فیصلہ ایسے موقع پر کیا ہے جب ملک بھر میں کرونا وائرس کے کیسز میں مسلسل اضافہ ہو رہا ہے۔سرکاری خبر رساں ادارے ‘آئی آر آئی بی’ کے مطابق اسلامک ڈویلپمنٹ آرگنائزیشن کے ڈائریکٹر محمد قومی کا کہنا ہے کہ تمام مساجد کو کھولنے کا فیصلہ وزاتِ صحت کی مشاورت سے کیا جا رہا ہے۔اس سے قبل قومی نے پیر کو کہا تھا کہ رمضان کے مقدس مہینے میں تین روز کے لیے مساجد کو کھولا جائے گا۔ایران کی ہی فارس نیوز ایجنسی کے مطابق اب تک یہ واضح نہیں ہے کہ مساجد کھلیں گی یا نہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں