کرپٹ لوگوں کے سر قلم کیے جانے چاہئیں، اعظم سواتی

اسلام آباد:ایوان بالا میں پاکستان تحریک انصاف کے سینیٹر اعظم خان سواتی نے مطالبہ کیا ہے کہ کرپٹ لوگوں کے سر قلم کیے جانے چاہئیں جبکہ وزیر مملکت برائے قانون ملک شہادت اعوان نے جواب دیتے ہوئے کہا کہ ہم کرپشن بھی ختم کریں گے اور سزائیں بھی دیں گے۔سینیٹ اجلاس میں وقفہ سوالات کے دوران اظہار خیال کرتے ہوئے سینیٹر اعظم سواتی نے کہا کہ سی ڈی اے اور ایف بی آر کرپشن کی جڑ ہیں، ہماری حکومت بھی ان کے خلاف کارروائی کرنے میں ناکام رہی، کرپٹ لوگوں کے سر قلم کیے جانے چاہئیں۔اعظم خان سواتی نے کہا کہ اس حکومت کو وقت ملا ہے، ان کے خلاف کارروائی کی جائے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں