خوست فائرنگ واقعہ، احتجاج کے چھٹے روز آل پارٹیز کی ریلی اور دھرنا

ہرنائی (انتخاب نیوز) ہرنائی کے علاقے خوست میں فائرنگ کے واقعہ کیخلاف 6 ویں روز بھی خوست کے مقام پر آل پارٹیز اور خوست عوام کی جانب سے احتجاجی دھرنا جاری ضلع ہرنائی کے علاوہ مختلف اضلاع سے لوگ خوست واقعہ میں جاں بحق ہونے والے اے این پی کے کارکن خالقداد بابڑ کی فاتحہ خوانی اور اظہار یکجہتی کےلئے خوست دھرنے میں شریک ہیں۔ اس کے علاوہ آل پارٹیز کی اپیل پر خوست واقعہ کیخلاف شاہراگ میں احتجاجی ریلی نکالی گئی اور احتجاجی مظاہرہ کیا گیا۔ مظاہرے سے این پی کے ضلعی صدر ولی داد میانی ، این ڈی ایم کے صوبائی صدر احمد جان خان، پی ٹی ایم کے وہاب کاکڑ نے خطاب کرتے ہوئے حکومت وقت سے خوست دھرنے کے مطالبات منظور کرنے، خالقداد بابڑ کے لواحقین کو انصاف فراہم کرنے اور واقعہ کی صاف و شفاف تحقیقات کرنے کےلئے جوڈیشل کمیشن کے قائم کرنے کا مطالبہ کیا۔ انہوں نے کہاکہ حکومت نے خوست واقعے کا نوٹس نہ لیا تو احتجاج کا دائرہ ملک بھر تک وسیع کرینگے ۔

اپنا تبصرہ بھیجیں