لاہور، ٹرین میں خواجہ سرﺅاں کا رقص، 2 ملزمان گرفتار

لاہور (انتخاب نیوز) لاہور اور کراچی کے درمیان چلنے والی تیز گام ایکسپریس کی ڈائننگ کار میں خواجہ سراﺅں کے رقص کے خلاف مقدمہ درج اور واقعے میں ملوث دو ملزمان کو گرفتار کر لیا گیا ہے۔ترجمان ریلوے کے مطابق مقدمہ ریلوے کے اے ٹی او غلام قادر کی مدعیت میں ریلوے کے ٹرین مینیجر رانا اظہر اور ڈائننگ کار مینیجر ارسلان کے خلاف درج کیا گیا ہے۔ترجمان ریلوے کا بتانا ہے کہ مقدمہ نوابشاہ ریلوے کے تھانے میں درج کیا گیا ہے، مقدمے میں غیراخلاقی حرکات کی دفعات بھی شامل ہیں۔ مقدمے کے متن کے مطابق واقعے سے ریلوے انتظامیہ کی ساکھ کو شدید نقصان پہنچا۔ریلوے ترجمان کے مطابق ٹرین مینیجر اور ڈائننگ کار مینیجر ے تفتیش جاری ہے۔واضح رہے کہ ٹرین میں دورانِ سفر ڈانس کی ویڈیو 13 اور 14 اگست کی درمیانی رات وائرل ہوئی تھی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں