ظلم کی یہ رات ختم ہو گی، 10ستمبر سے قبل حکومت کا خاتمہ ضروری ہے، فواد چودھری

اسلام آباد(انتخاب نیوز) پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی )کے ترجمان فواد چودھری نے کہا ہے کہ 10 ستمبر سے قبل حکومت کا خاتمہ ضروری ہے، ظلم کی یہ رات ختم ہو گی، شہباز گل پر جسمانی، ذہنی اور جنسی تشدد کا نشانہ بنایا گیا ۔ترجمان پی ٹی آئی فواد چودھری کا کہنا ہے کہ شہباز گل پر تشدد کی مذمت کرتے ہیں، شہباز گل پر جسمانی، ذہنی اور جنسی تشدد کا نشانہ بنایا گیا، تمام سیاسی جماعتیں شہباز گل پر تشدد کی مذمت کر رہی ہیں۔فواد چودھری نے کہا کہ عمران خان چائنہ چوک اسلام آباد سے کل ریلی نکالیں گے، تحریک انصاف ملک کے تمام ڈویڑنل ہیڈ کوارٹرز میں ریلیاں نکالے گی، شہبازگل پر تشدد اور میڈیا کا گھلا گھونٹنے کیخلاف احتجاج کیا جائےگا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں