پنجاب، کورونا کے مزید 301 مریض سامنے آ گئے

پنجاب،عالمی وبا کورونا وائرس کے پنجاب میں مزید 301 مریض سامنے آ گئے ہیں جن میں سے 194 کا تعلق لاہور سے ہے۔ترجمان پرائمری اینڈ سیکنڈری ہیلتھ کیئر کا پنجاب میں کورونا کیسز کی صورتحال سے متعلق کہنا ہے کہ پنجاب میں کورونا کے 301 نئے کیسز سامنے آئے ہیں جس کے بعد کورونا وائرس سے متاثرین کی کُل تعداد 11868 ہو گئی ہے۔ترجمان پرائمری اینڈ سیکنڈری ہیلتھ کیئر کے مطابق کورونا وائرس سے پنجاب میں اب تک 211 اموات ہوچکی ہیں اور 4452 افراد صحتیاب ہو چکے ہیں۔ترجمان پرائمری اینڈ سیکنڈری ہیلتھ کیئر کا کہنا ہے کہ اب تک کل 135،114 ٹیسٹ کیے جا چکے ہیں، پنجاب کے 12 اضلاع میں 70 فیصد سے زائد مریض صحتیاب ہوچکے ہیں۔ترجمان پرائمری اینڈ سیکنڈری ہیلتھ کیئر پنجاب کے 14 اضلاع میں 40 فیصد سے زائد مریض صحتیاب ہو چکے ہیں۔ترجمان پرائمری اینڈ سیکنڈری ہیلتھ کیئر نے عوام سے گزارش ہےکہ ہے کہ حفاظتی تدابیر اختیار کر کے خود کو محفوظ بنائیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں