سیلاب متاثرین امداد کے منتظر ہیں، حکومت ریلیف دینے میں ناکام ہوگئی، نیشنل پارٹی

کوئٹہ (انتخاب نیوز)نیشنل پارٹی کے مرکزی بیان میں کہا گیا ہے کہ نصیر آباد ریجن اور سبی ریجن میں بارش اور سیلاب نے بڑے پیمانے پر تباہی مچادی ہے۔ سیلاب متاثرین حکومتی امداد کے منتظر ہیں تاحال کوئی اقدامات نہیں اٹھایا گیا۔صحبت پور سبی کوہلو سمیت دونوں ریجن میں انسانی زندگی مشکلات کا شکار ہے۔ گزشتہ رات کچھی کینال اور پٹ فیڈر کینال میں پڑنے والے شگاف میں بلیدی بیلٹ کے تین یونین کونسل کنرانی یونین کونسل گورناڑی یونین کونسل اور حامد پور یونین مکمل طورپر تباہ ہوچکے ہیں سیلاب متاثرین آسمان تلے بیٹھے ہیں تاحال حکومت کی جانب سے سیلاب متاثرین کی بحالی کیلئے کوئی اقدامات نہیں اٹھایا گیا بیان میں کہا کہ 24 گھنٹہ گزر جانے کے باوجود بھی امدادی سرگرمیاں شروع نہ ہوسکے ہیں شدید بارشوں سیلاب سے متاثرہ ہزاروں افراد خواتین بچے بوڑھے بزرگ آسمان تلے بیٹھے ہیں حکومت کی نااہل کی وجہ سے تاحال کوئی سیلاب متاثرین میں نہ ٹینٹ مہیا کی گئی ہیں نہ راشن اور نہ بچوں کیلئے دودھ اور ادویات فراہم کی جارہی ہیں۔ بیان میں کہا گیا کہ حکومت اور پی ڈی ایم اے فوری طور پر سیلاب سے متاثرہ افراد کے بحالی کیلئے اقدامات اٹھائے۔ بیان میں کہا گیا کہ سبی صحبت پور سمیت پورے بلوچستان میں حکومت کی ریلیف اور امدادی کام سست روی کا شکار ہے۔عوام کی زندگی مشکلات سے دوچار لیکن حکومت اور حکومتی نمائندے فوٹو سیشن میں مصروف ہیں جو قابل مذمت ہے۔بیان میں کہا گیا کہ سیلاب متاثرین کی فوری امداد کی جائے اور ان کو مشکلات سے نکالا جائے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں