ایران کا لاک ڈاؤن میں نرمی کا فیصلہ

ایران :ایران کی حکومت نے ملک میں عالمی وباء کورونا وائرس کو پھیلنے سے روکنے کے لیے لگائے گئے لاک ڈاؤن میں نرمی کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ایرانی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق حکومت نے کورونا کی روک تھام کے لیے کیے گئے اقدامات بھی محدود کرنے کا فیصلہ کیا ہےرپورٹ کے مطابق ایران میں آج سے تمام امام بارگاہیں عارضی طور پر کھول دی گئی ہیں۔میڈیا رپورٹ میں مزید کہا گیا ہے کہ رمضان میں مخصوص عبادات کے لیے تین راتوں کے دوران امام بارگاہیں کھلی رہیں گی۔ایران میں کورونا وائرس سے مرنے والوں کی کل تعداد 6 ہزار 685 ہو گئی جبکہ کورونا کے کل کیسز 1 لاکھ 9 ہزار 286 ہو گئے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں