پی ٹی آئی کی سابق عہدیدار نرگس مینگل کو شوہر نے قتل کردیا
کوئٹہ : کوئٹہ میں پاکستان تحریک انصاف کی سابق عہدیدار و کارکن نرگس مینگل کو فائرنگ کر کے قتل کردیا گیا، گزشتہ سال نرگس بلوچ کے 4 بچوں کو ایک شخص نے ذبح کرکے قتل کرنے کی کوشش کی جن میں سے ایک بچی بچ گئی تھی۔ پولیس کی ابتدائی تحقیقات کے مطابق نرگس بلوچ کو انکے شوہر نے فائرنگ کر کے قتل کیا ہے گزشتہ سال بچوں کو سکول لے جانے والے وین ڈرائیور سے والدین کی چپقلش ہوگئی تھی جسکی بنیاد پر ملزم نرگس بلوچ کو قتل کرنا چاہتا تھا لیکن گھر پر بچوں کو اکیلا دیکھ کر بچوں کے گلے کاٹ دئیے تھے پولیس نے ملزم کو سبی سے گرفتار کرلیا گیا تاہم اس واقعہ کے بعد مقتولہ نے اپنے شوہر سے خلا لے لی تھی اور جائیداد کے معاملات پر عدالت میں کیس زیر سماعت تھا آج مقتولہ پیشی کیلئے عدالت جارہی تھی کہ مبینہ طور پر خاتون کے شوہر نے فائرنگ کر کے بیوی کو قتل کردیا اور جائے وقوع سے فرار ہونے میں کامیاب ہوگیا پولیس کے مطابق ملزم کی گرفتاری کیلئے چھاپے مارے جا رہے ہیں۔


