کشمیر میں فوج کی گاڑی کو حادثہ، 9 اہلکار جاں بحق، 4 زخمی

مظفر آباد (انتخاب نیوز)کشمیر میں فوج کی گاڑی کو پیش آنے والے حادثے میں 9 جوان جاں بحق اور 4 زخمی ہوگئے۔ فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کے مطابق فوج کی گاڑی کو حادثہ کشمیرکے علاقے باغ کے قریب پیش آیا جس میں 9 جوان جاں بحق اور 4 زخمی ہوگئے۔ آئی ایس پی آر کے مطابق زخمیوں کو طبی امداد کے لیے سی ایم ایچ راولپنڈی منتقل کیا گیا۔ آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ جاں بحق ہونے والوں کی نماز جنازہ منگلا چھاؤنی میں ادا کردی گئی۔ نماز جنازہ میں کور کمانڈر راولپنڈی لیفٹیننٹ جنرل ساحر شمشاد مرزا سمیت فوجی حکام شریک ہوئے۔ آئی ایس پی آر کے مطابق جسد خاکی تدفین کے لیے آبائی علاقوں کو روانہ کیے جائیں گے۔ تدفین مکمل فوجی اعزاز کے ساتھ کی جائیگی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں