عدلیہ کو پتا چل گیا ہوگا کہ سیسیلین مافیا کیا ہوتا ہے؟، مریم اورنگزیب

اسلام آباد (انتخاب نیوز) وفاقی وزیر اطلاعات مریم اورنگزیب نے کہاہے کہ عدلیہ کو اب معلوم ہو گیا ہوگا کہ سیسیلین مافیا کیا ہوتا ہے؟۔ عمران خان کی تقریر پر رد عمل میں وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات نے کہا کہ فارن ایجنٹ عمران خان پاکستان اور اس کی سیکورٹی کے لئے خطرہ بن گیا ہے۔ وفاقی وزیر نے کہا کہ قومی اداروں اور ریاستی رٹ کو چیلنج کر کے عوام کو تشدد، لاقانونیت، بغاوت اور فساد پر اکسا رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ عمران خان ملک میں خانہ جنگی چاہتے ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں