اوستہ محمد، ذخیروہ اندوزوں کی من مانیاں، اشیاءمہنگے داموں فروخت

اوستہ محمد (انتخاب نیوز) بارش کے بعد ذخیرہ اندوزوں، سبزی فروشوں، دکانداروں نے نرخ از خود مہنگے کردیئے، یوٹیلیٹی پر گھی، آٹا اور دیگر سامان ناپید، مارکیٹ میں آٹا 40 روپے فی کلو فروخت ہونے لگا۔ انہیں اللہ کا خوف نہیں، انتظامیہ نوٹس لے۔ اوستہ محمد میں بارش کے بعد ذخیرہ اندوزوں، سبزی فروشوں نے اشیاءخورونوش کی قیمتیں بڑھا دیں، مل سے آٹا 33 سو فی کلو دکانوں پر جاتا ہے لیکن دکاندار 37 سو روپے فی کلو پر فروخت کرنے لگے۔ سبزی فروشوں نے اپنے منہ مانگے دام لگانا شروع کردیے، ان کو اللہ کا بھی خوف نہیں۔ عوامی حلقوں نے میڈیا کو شکایت کی کہ اس بارے میں آواز اٹھائیں اس کو مقامی انتظامیہ مہنگائی کو کنٹرول کریں غریب ایک تو سیلاب اور بارش میں پریشان ہیں، پھر مہنگائی وہ بھی خود ساختہ جبکہ یوٹیلیٹی اسٹور سے آٹا، گھی اور دیگر عوامی سہولت پر ارزاں قیمت والی چیزیں غائب ہیں عوام کہاں جائیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں